خطے میں کشیدگی میں کمی کیلئے اقوام متحدہ پاکستانی کوششوں کا معترف

نیویارک (مانیٹرنگ ڈیسک) اقوامِ متحدہ کے ترجمان اسٹیفن ڈی جائیک نے کہا ہے کہ سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ خطے میں کشیدگی کم کرنے کے لیے پاکستان کی سفارتی کوششوں کو انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔نجی ٹی وی سے خصوصی گفتگو میں اسٹیفن ڈی جائیک نے کہا کہ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل وزیراعظم شہباز شر یف کے کردار کو بھی سراہتے ہیں، پاکستان دہشت گردی کے خلاف جنگ میں صفِ اول کا کردار ادا کر رہا ہے۔اقوام متحدہ کے ترجمان نے افغان عبوری حکومت پرزوردیا کہ وہ اپنی سرزمین کو دہشتگردی کے لیے استعمال ہونے سے روکے اورملک سے دہشتگردی کا خاتمہ کرے،کابل انتظامیہ تمام شہریوں،خصوصاً خواتین اور بچیوں کے حقوق اور ان کے تعلیمی حقوق کا تحفظ یقینی بنائے، اقوام متحدہ خطے میں امن اور سیاسی عمل کی مسلسل حمایت جاری رکھے گااقوام متحدہ کے فنڈز مقامی انتظامیہ کو براہِ راست فراہم نہیں کیے جاتے بلکہ انہیں براہِ راست فلاحی منصوبوں پر خرچ کیا جاتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں