ساہیوال (بیورو چیف)ہائی کورٹ ملتان بینچ کے جج مسٹر جسٹس وحید خان کے حکم پر سینٹرل جیل ساہیوال سے تحریک انصاف ضلع ساہیوال کے 19 کارکنوں اور عہدیداروں کو رہا کردیا گیا۔ ہائی کورٹ نے ان کی نظربندی کو غیر قانونی قرار دیا تھا۔رہا ہونے والوں میں ساہیوال سے آغا قمر عباس، شعیب خان بلوچ، تنویر حسین، محمد اظہر اور جاوید اقبال جبکہ چیچہ وطنی سے منصور افتخار ہاشمی، محمود افتخار ہاشمی، اسامہ ابرار، ملک مظفر علی، محمد خلیل، میاں محمد سرور، فضل کریم، محمد جمیل، حسن عباس، قمر سیال، جاوید اقبال، ماجد اور خالد محمود شامل ہیں۔ذرائع کے مطابق ڈپٹی کمشنر ساہیوال کے حکم پر انہیں 13 ستمبر کو گرفتار کرکے سینٹرل جیل ساہیوال میں تین ایم پی او کے تحت نظر بند کیا گیا تھا۔ نظربندی کے خلاف ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی گئی، جس پر عدالت نے نظربندی کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے رہائی کا حکم دیا۔




