PTIدھرنے میں لڑنے کیلئے نوجوان بھرتی کرنیوالا گرفتار

اسلام آباد (بیورو چیف) اسلام میں پی ٹی آئی دھرنے میں لڑنے کیلئے نوجوان بھرتی کرنے والا شخص گرفتار کرلیاگیا۔ پولیس حکام کے مطابق ملزم کی شناخت امین کے نام سے ہوئی ہے ،کارروائی کے دوران ملزم کے تین ساتھی فرار ہوگئے۔ ایف آئی آر کے مطابق ملزم کے موبائل فون سے خاتون کی آڈیو ریکارڈنگ ملی۔ ایف آئی آر کے مطابق ملزم نے بیان دیا کہ فاطمہ نامی خاتون نے جتھہ تیار کرنے کا ٹاسک دیا۔ ایف آئی آر نے بتایاکہ خاتون نے احتجاج میں غنڈہ گرد نوجوانوں کی ٹریننگ کروائی۔ پولیس کے مطابق ملزم کے تین نامعلوم ساتھی بھی مقدمہ میں ملزم قرار دے دیئے گئے ،دیگر ملزمان کی گرفتاری کی کوششیں جاری ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں