پیرا فورس کی جانب سے سیل کی گئی دکان مالکان کو جرمانے

سمندری (بیورو چیف) پیراانفورسمنٹ کی جانب سے سیل کی گئی دوکان کے مالک کو ڈپٹی کمشنر کی جانب سے 50ہزار روپے جرمانہ عائد کردیا گیا بعد از ادائیگی جرمانہ دوکان کو ڈی سیل کرنے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں یاد رہے کچھ روز قبل پیرافورس کی کاروائی کے دوران بسم اللہ چکن شاپ پر ریٹ لسٹ آویزاں نہ ہونے مہنگے داموں گوشت کی فروخت اور کاروائی کے دوران مزاحمت کرنے پر پیراانفورسمنٹ آفیسر نے دوکان کو سیل کرکے ڈپٹی کمشنر آفس رپورٹ کی جس پر دوکاندار کو جرمانہ عائد کیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں