اسلام آباد (سپورٹس نیوز)قومی اسپورٹس پالیسی کی خلاف ورزی کرنے پر پاکستان اسپورٹس بورڈ نے 3 ملکی فیڈریشنز کو آخری نوٹس جاری کرتے ہوئے عہداروں کو 7 روز میں دستبردار ہونے کی ہدایت کی ہے بصورت دیگر ان پر پابندی لگادی جائے گی۔پاکستان اسپورٹس بورڈ نے اسپورٹس پالیسی پر عمل نہ کرنے پر ملک کی 3 اسپورٹس فیڈریشنز کے سینئر عہدیداران کو آخری نوٹس جاری کر دیا ہے جس کے مطابق پاکستان جوڈو فیڈریشن، پاکستان تائیکوانڈو فیڈریشن اور پاکستان سیلنگ فیڈریشن کے بعض عہدیداران مقررہ مدت سے زائد عرصے تک اپنے عہدوں پر فائز ہیں۔ اسپورٹس پالیسی کے تحت کوئی بھی عہدے دار 4، 4 سال کی 2 ٹرم مکمل کرنے کے بعد پھر اپنے عہدے پر فائض نہیں رہ سکتا۔




