جڑانوالہ(نامہ نگار) تھانہ کھرڑیانوالہ کے ایس ایچ او عاطف شہزاد نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے مبینہ اغوا ہونیوالی 13سالہ بچی کو شیخوپورہ سے بحفاظت بازیاب کروا کر 3ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔ پولیس نے پکڑے جانیوالے ملزمان کیخلاف مزید قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ایس پی ٹائون اختر وینس کی ہدایت پر ایس ایچ او تھانہ کھرڑیانوالہ عاطف شہزاد نے پولیس ریڈنگ ٹیم کے ہمراہ شیخوپورہ میں کامیاب کارروائی کرتے ہوئے 13سالہ بچی کو زیادتی کی نیت سے اغوا کرنے میں ملوث 3ملزمان انس، رئیس اور نعیم کو گرفتار کرکے اغوا ہونیوالی بچی کو بحفاظت بازیاب کروا کر لواحقین کے حوالہ کر دیا ہے۔ مغوی بچی کی بحفاظت بازیابی پر لواحقین نے پولیس کی کارروائی کو سراہا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ خواتین اور بچیوں کے تحفظ پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جا رہا ہے، شہریوں کے جان و مال کا تحفظ پولیس کی اولین ترجیح ہے۔ پولیس نے مبینہ اغوا میں ملوث پکڑے جانیوالے ملزمان کیخلاف مزید کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔




