خواتین میں دل کی بیماری کی غیرمعمولی علامات

اسلام آباد (بیوروچیف) دل کی بیماری دنیا بھر میں موت کی بڑی وجہ ہے۔ عالمی ادارہ صحت کے مطابق 2022میں قلبی امراض سے تقریبا ایک کروڑ98لاکھ اموات ہوئیں، جو کل اموات کا32فیصد ہیں۔عام طور پر یہ سمجھا جاتا ہے کہ یہ بیماری مردوں کو زیادہ متاثر کرتی ہے، لیکن حقیقت یہ ہے کہ امریکہ میں 6 کروڑ سے زائد خواتین کسی نہ کسی قسم کی دل کی بیماری میں مبتلا ہیں۔ یہ خواتین میں موت کی سب سے بڑی وجہ بھی ہے۔خواتین میں علامات مردوں سے مختلف ہوتی ہیں، اس لیے انہیں پہچاننا ضروری ہے۔ یہاں 6 غیر معمولی علامات بیان کی جا رہی ہیں۔مسلسل تھکن جو آرام کے بعد بھی ختم نہ ہو، دل کی بیماری کی علامت ہو سکتی ہے۔ یہ دل کے پٹھوں میں خون کے بہا میں کمی کی وجہ سے ہوتی ہے اور عام طور پر بڑے دل کے دورے سے پہلے ظاہر ہوتی ہے۔جبڑے، گردن یا کندھوں میں درد کو اکثر دانتوں یا تنا کا مسئلہ سمجھا جاتا ہے، لیکن یہ دل پر دبا کی نشاندہی کر سکتا ہے۔ یہ درد عام طور پر دبا یا جسمانی مشقت کے دوران ظاہر ہوتا ہے۔اچانک سانس پھولنا، خاص طور پر لیٹنے پر یا بغیر مشقت کے، دل کی ناکامی کی علامت ہے۔ یہ پھیپھڑوں میں پانی جمع ہونے کی وجہ سے ہوتا ہے اور ای سی جی کروا کر فوری علاج ضروری ہے۔بار بار متلی، قے یا معدے کی خرابی دل کی بیماری سے جڑی ہو سکتی ہے۔ یہ دل کے کمزور پمپنگ سے خون کے بہا میں کمی کی وجہ سے ہوتا ہے۔ٹخنوں یا پیروں میں سوجن، جسے اوڈیما کہا جاتا ہے، دل کی کمزور پمپنگ سے پانی جمع ہونے کی علامت ہے۔ یہ دن کے آخر میں زیادہ نمایاں ہوتی ہے۔اچانک ٹھنڈے پسینے آنا یا چکر آنا دل کی بیماری کی نشانی ہو سکتی ہے، کیونکہ خون کا دبا کم ہونے سے دماغ متاثر ہوتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں