کفایت شعاری منصوبوں پر مکمل عملدرآمد یقینی بنانے کا حکم

اسلام آباد (بیوروچیف)نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیرصدارت بچت اور کفایت شعاری کے اضافی اقدامات کی نگرانی اور نفاذ کیلئے قائم کمیٹی کا اجلاس ہواجس میں وفاقی وزراء برائے آئی ٹی، موسمیاتی تبدیلی اور دیگر حکام نے شرکت کی۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق کمیٹی نے کفایت شعاری اور بچت کے اقدامات پر پیش رفت کا جائزہ لیا۔ اجلاس میں مالیاتی نظم و ضبط یقینی بنانے اور عوامی وسائل کے دانشمندانہ استعمال پر بھی بات چیت کی گئی۔اسحاق ڈار نے تمام متعلقہ وزارتوں اور ڈویژنوں کو گزشتہ اجلاسوں میں کیے گئے فیصلوں پر مکمل اور مثر طریقے سے عمل درآمد کرنے کی ہدایت کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں