فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ محمد اسلام سابق ایم پی اے کی ہمشیرہ’ خواجہ محمد افضل کی اہلیہ’ ابوبکر افضل کی والدہ ماجدہ قضائے الٰہی سے انتقال کر گئیں (اناﷲ وانا الیہ راجعون)، مرحومہ نیک سیرت’ پابند صوم وصلوٰة اور اسلامی اقدار سے گہری عقیدت رکھنے والی خاتون تھیں، ان کی نمازجنازہ آج 9جولائی بروز جمعرات کو بعدازنماز مغرب 8بجے بڑے قبرستان غلام محمد آباد میں ادا کی جائے گی ان کی رہائش گاہ مکہ گارڈن نزد ایڈن گارڈن 208 چک روڈ پر کشمیر پل کینال روڈ پر ہے۔ ”ڈیلی بزنس رپورٹ” کے ایڈیٹر ہمایوں طارق اور نیوز ایڈیٹر ریاض ملک نے سوگواران سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے مرحومہ کی مغفرت وبلندی درجات کیلئے دعا کی ہے۔ اظہار تعزیت کیلئے موبائل فون نمبرز 0301-8664481، 0302-8664481 پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔




