فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) وزیرِاعلیٰ پنجاب کے خواندگی پروگرام برائے پروبیشنرز کے تحت حتمی جائزہ (Final Assessment) گورنمنٹ میونسپل گریجویٹ کالج، فیصل آباد میں منعقد ہوا۔ یہ حتمی جائزہ پنجاب پروبیشن اینڈ پیرول سروس، محکمہ داخلہ، حکومتِ پنجاب، ضلع فیصل آباد کے زیرِ اہتمام، محکمہ خواندگی و غیر رسمی بنیادی تعلیم، حکومتِ پنجاب کے تعاون سے منعقد کیا گیا۔شرکا میں نوید الحق، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر (لٹریسی)،فیصل آباد؛ عبدالرحمن، پرنسپل، گورنمنٹ میونسپل گریجویٹ کالج، فیصل آباد؛ عطاالرحمن، سینئر لٹریسی سپروائزر؛ جبکہ فیصل آباد کی دیگر تحصیلوں سے لٹریسی سپروائزرز امجد خان، رحمان بٹ، سمیر اوستوی اور ہارون مصطفی شامل تھے۔منتظمین: راحیل رفیق اور روبیلہ رشید، ڈ سٹر کٹ پروبیشن آفیسرز، پنجاب پروبیشن اینڈ پیرول سروس، محکمہ داخلہ، حکومتِ پنجاب، فیصل آباد ۔ پروبیشنرز کے حتمی جائزے کے بعد بین الاقوامی یومِ خواندگی کے موقع پر خواندگی کے فروغ اور عوامی آگاہی کے لیے ایک خواندگی آگاہی واک کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر وزیرِ اعلیٰ پنجاب کے وژن کے مطابق گرین انیشی ایٹو کے تحت شجرکاری مہم بھی منعقد کی گئی۔اس اقدام کا مقصد خواندگی کے فروغ کے ساتھ ساتھ عوام میں ماحولیاتی تحفظ، شجرکاری اور سرسبز و شاداب پنجاب کے حوالے سے شعور اجاگر کرنا تھا۔




