لاہور(سپورٹس نیوز) پاکستانی کرکٹ ٹیم کے تجربہ کار فاسٹ بولر محمد عباس کا کہنا ہے کہ میری پرفارمنس کے ساتھ ٹیم کو بھی فتح نصیب ہوئی، اس سے زیادہ لطف آیا۔قومی فاسٹ بولر نے سری لنکا کے خلاف سیریز میں ثاقب خان اور رضا اللہ کی عمدہ بولنگ کو بھی سراہا۔فاسٹ بولر کا کہنا تھا کہ رضا اللہ نوجوان کھلاڑی ہیں اور تمام مشوروں پر عمل کرتے ہیں، امید ہے کہ ثاقب خان اور رضا اللہ پاکستان کے لیے طویل عرصے تک پرفارم کریں گے۔محمد عباس نے نوجوان کرکٹرز کو پیغام دیتے ہوئے کہا کہ انہیں 4 روزہ کرکٹ زیادہ کھیلنے کی ضرورت ہے، ریڈ بال کرکٹ کے ذریعے بھی کھلاڑی اپنی وائٹ بال کرکٹ کی صلاحیتوں کو بہتر بنا سکتے ہیں۔واضح رہے کہ محمد عباس 2026 میں ٹیسٹ کرکٹ میں 39 وکٹیں حاصل کرنے والے سب سے کامیاب فاسٹ بولر ہیں۔قومی فاسٹ بولر نے سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں 8 وکٹیں حاصل کرکے پلیئر آف دی سیریز کا ایوارڈ وصول کیا تھا جبکہ دوسرے ٹیسٹ میچ میں انہیں پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔




