دبئی میں پراپرٹی لین دین میں20فیصد اضافہ

دبئی (مانیٹرنگ ڈیسک) دبئی میں گزشتہ ایک ماہ میں پراپرٹی لین دین میں20فیصد اضافہ دیکھا گیا۔دبئی لینڈ ڈپارٹمنٹ کے مطابق گزشتہ ایک ماہ میں پراپرٹی لین دین میں 20 فیصد اضافہ ہوا ہے اپریل میں دبئی کی پراپرٹی لین دین 68 ارب 56 کروڑ درہم تک پہنچ گئی۔ رپورٹ کے مطابق پراپرٹی مارکیٹ میں تیزی کی وجہ غیرملکی سرمایہ کاری اور مانگ میں اضافہ ہے۔واضح رہے اس سے قبل دبئی میں پراپرٹی ویزا قوانین میں نرمی کرتے ہوئے جائیداد خریدنے پر 2 سال کے رہائشی ویزے کی پیشکش کی جاچکی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں