کراچی (شوبز نیوز) پاکستان کی مایہ ناز اداکارہ درفشاں سلیم نے ساتھی فنکار بلال عباس کے ہمراہ تعلقات اور نکاح سے متعلق افواہوں پر پہلی بار لب کشائی کی ہے۔ذرائع کے مطابق درفشاں نے حال ہی میں ایک انٹرویو کے دوران اس معاملے پر اظہارِ خیال کیا اور ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے اداکارہ نے کہا کہ آپ کو اپنے ساتھی فنکار کے ساتھ آسودہ ہونا ضروری ہے، بالخصوص جب آپ رومانوی ڈرامہ کر رہے ہوں تو یہ ضروری ہے کہ آپ دونوں ایک ساتھ اچھا محسوس کریں۔درفشاں نے کہا اس سے یہ ہوتا ہے کہ اسکرین پر آپ کی کیمسٹری دکھائی دیتی ہے، میرا اور بلال عباس کا تعلق ایسا ہی تھا جس کی وجہ سے ہماری آن سکرین جوڑی پہلے دن سے لوگوں کو پسند آئی۔ میزبان نے سوال پوچھا کہ لوگوں کو آپ دونوں کی جوڑی اتنی پسند آئی کہ انہوں نے تقریبا آپ دونوں کی شادی کروا دی تھی، اس پر آپ کا ردعمل کیا تھا؟اس پر در فشاں نے کہا کہ میں نے ایسی افواہوں کو نظر انداز کرکے اپنے ردعمل کا اظہار کیا کیونکہ یہ صرف افواہیں ہی تھیں جب کہ شادی بیاہ یہ بہت ہی نجی معاملات ہیں۔




