کراچی(شوبز ڈیسک)معروف اداکارہ درفشاں سلیم نے اپنی پینٹنگ کی قیمت ایک کروڑ روپے بتاکر سب کو حیران کردیا۔سوشل میڈیا پر اداکارہ درفشاں کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس میں دانش نواز کینوس پر لگی بلیو رنگ سے ترچھی لکیر والی درفشاں کی پینٹنگ مداحوں کو دکھارہے ہیں، ویڈیو میں دانش نوازنے اس ترچھی لکیر کا سوال کرتے ہوئے اداکارہ سے مذاق کیا۔درفشاں نے اس پرکہاکہ اس تصویر کی قیمت ایک کروڑ روپے ہے جس پر دانش نواز بھی حیران رہ گئے،دانش نواز کی حیرانی پر درفشاں نے کہا آرٹ ایسے ہی بکتا ہے۔معروف اداکارہ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جس پر مداحوں کا ردعمل بھی دانش نواز سے ملتا جلتا ہے۔




