درنجات کی بینش نے مس یونیورس کا تاج اپنے سر سجایا

کراچی (شوبز نیوز) نور زرمینا باصلاحیت پاکستانی ماڈل اور اداکارہ ہیں جو ڈرامہ سیریل درِ نجات میں کردار بینش کی وجہ سے خوب داد سمیٹ رہی ہیں، مداح ان کی اداکاری، اعتماد اور لہجے کو بہت پسند کر رہے ہیں۔زرمینا نور مس یونیورس پاکستان 2024 ہیں اور وہ سوشل میڈیا پر کافی متحرک ہیں اور انسٹاگرام پر ان کے 41 ہزار فالوورز ہیں، انہیں اپنے پیشہ ورانہ اور ذاتی معمولات مداحوں کے ساتھ شیئر کرنا بہت پسند ہے۔زرمینا نے لندن سے گریجویشن اور ماسٹرز کی ڈگری حاصل کی ہے، انہوں نے فنانس کے شعبے میں کام کیا اور اداکاری کے شوق کو پورا کرنے کے لیے اپنی نوکری چھوڑ دی، ان کا کہنا تھا کہ وہ ہمیشہ سے اداکارہ بننا چاہتی تھیں اور انہوں نے لندن میں ڈرامہ اسکول میں بھی تعلیم حاصل کی۔اداکارہ کے والدین سفارت کار (ڈپلومیٹ) کے طور پر خدمات انجام دے چکے ہیں اور اب ریٹائرمنٹ کے بعد اسلام آباد میں مقیم ہیں جبکہ نور اداکاری کے لیے کراچی منتقل ہو چکی ہیں۔انہوں نے کیریئر کا آغاز ماڈلنگ سے کیا، ماڈلنگ کے چھ ماہ بعد انہوں نے 2024 میں مس یونیورس پاکستان کا تاج اپنے سر سجایا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں