دریائے چناب پر پانی کی سطح بلند

وزیرآباد(نامہ نگار)پری مون سون بارشوں کے باعث ندی نالوں اور دریاں میں طغیانی کا خدشہ بڑھ گیا ہے ، دریائے چناب میں ہیڈ مرالہ کے مقام پر نچلے سے درمیانے درجے کے سیلاب کی صورتحال پیدا ہوگئی ہے۔محکمہ انہار کے مطابق ہیڈ مرالہ پر پانی کی آمد ایک لاکھ 75ہزار 411 کیوسک جبکہ اخراج ایک لاکھ 53ہزار کیوسک ریکارڈ کیا گیا ہے۔محکمہ انہار کے مطابق خانکی بیراج پر پانی کی آمد 88ہزار کیوسک اور اخراج 81ہزار کیوسک ریکارڈ کیا گیا، جہاں پانی کا بہا معمول کے مطابق ہے ادھر ہیڈ قادرآباد پر پانی کی آمد 60 ہزار 615کیوسک جبکہ اخراج 41ہزار کیوسک ریکارڈ کیا گیا ہے۔
محکمہ انہار نے کہا کہ پری مون سون بارشوں کے پیش نظر دریاں اور ندی نالوں کی صورتحال پر مسلسل نظر رکھی جا رہی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں