دریائے ہوشے میں طغیانی سیلاب کا خطرہ بڑھ گیا

گلگت بلتستان (نامہ نگار) گلگت بلتستان کے ضلع گانچھے میں دریائے ہوشے میں طغیانی نے تشویشناک صورتحال اختیار کر لی، جس کے باعث گائوں کا زمینی رابطہ مکمل طور پر منقطع ہوگیا ۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق دریا میں پانی کے شدید بہائو سے ہوشے کا معلق پل اور زیرِتعمیر پل دونوں خطرے کی زد میں آ گئے ہیں۔زمینی رابطہ منقطع ہونے کے باعث مقامی آبادی کو آمدورفت میں شدید مشکلات کا سامنا ہے، جبکہ علاقے کی سیاحتی سرگرمیاں بھی متاثر ہو گئی ہیں۔ دوسری جانب تھلے نالے میں بھی گلیشیئر پگھلنے سے آنے والے شدید ریلوں نے تباہی مچا دی ہے، جس سے قریبی علاقوں میں خطرات بڑھ گئے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں