ممبئی (شوبز نیوز) فلم دریشم کے سیکوئل 2 کے بعد اب تیسرے حصے کی ریلیز کے لیے مداح بڑی بے چینی اور بے تابی سے منتظر ہیں۔دریشم کی پراسرار کہانی اور آخری لمحے تک فلم بینوں کر جکڑے رہنے والے سسپنس کے ساتھ دریشم 3 کی شوٹنگ کا رکا ہوا شیڈول اب دوبارہ شروع ہو رہا ہے۔دریشم3کی شوٹنگ اب ممبئی سے گوا منتقل کی جا رہی ہے جہاں فلم کی کاسٹ جنوری8 سے فروری کے آخر شوٹنگ میں مصروف رہے گی۔گوا میں ہونے والے اس شیڈول میں فلم کی مکمل کاسٹ شریک ہوگی جن میں اجے دیوگن، تبو، شریا سرن اور راجت کپور شامل ہیں سنسنی خیز موڑ میں داخل ہو رہی ہے خاص طور پر اس لیے کہ اس بار معروف اداکار جیدیپ اہلاوت فلم کا حصہ بن چکے ہیں۔




