دسمبر2027تک مکمل اسلامی بینکاری نظام نافذ کردیا جائیگا

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)اسٹیٹ بینک آف پاکستان بینکنگ سروسز کارپوریشن (SBP BSC)فیصل آباد نے مالی سال 2025-26کیلئے اپنی علاقائی نگرانی کمیٹی (ROC)کی چوتھی اور آخری سہ ماہی میٹنگ زوم کے ذریعے کی۔ کمیٹی میں میزان بینک’ دبئی اسلامک بینک’ عسکری اسلامک بینک’بینک الفلاح اسلامک اور ایم سی بی اسلامک شامل ۔ اجلاس کی صدارت چیف مینیجر (A)نعمت اللہ خان نے کی، جس میں احمد بلال عارف، ڈویژنل ہیڈ ‘فنانشل انکلوژن ڈویژن نے کارکردگی کا جائزہ لیا۔ احمد بلال عارف نے ہر رکن بینک کی کارکردگی کا تفصیل سے جائزہ لیا، اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والوں کو سراہتے ہوئے کم کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے بینکوں کو اصلاحی اقدامات کرنے کا مشورہ دیا۔ انہوں نے وفاقی شرعی عدالت کی ہدایت کے مطابق دسمبر 2027 تک ملک کی مکمل اسلامی بینکاری نظام کی طرف منتقلی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں