دو شادی شدہ خواتین کو بچوں سمیت اغواء کرلیا گیا

گوجرہ (نامہ نگار)دو مختلف واقعات میں دو شا دی شدہ خوا تین کو تین بچو ں سمیت اغوا کرلیا گیا ۔ چک نمبر 304 ج ب کے نصیر مسیح نے تھا نہ صدر گوجرہ میں مقدمہ درج کروایا ہے کہ اسکی بیوی پرون بی بی گھر میں موجود تھی کہ نا معلو م افراد نے اسکو اغوا کرلیا اور فرار ہو گئے ، علا وہ ازیں چک نمبر 346 ج ب کے اظہر عباس نے تھا نہ نوا ں لاہور میں مقدمہ درج کرواتے ہوئے موقف اختیار کیا ہے کہ اسکی اہلیہ نا ئیلہ بی بی اپنے تین بچو ں ایا ن علی ، رحما ن علی اور نعما ن علی کے ہمراہ گھر میں مو جود تھی کہ نا معلو م افراد نا ئیلہ بی بی کو تین بچو ں سمیت اغوا کرکے فرار ہو گئے صدر و نوا ں لاہور پولیس نے مغویا ن اور ملزما ن کی تلا ش شروع کردی ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں