ممبئی (شوبز نیوز) پروپیگنڈا فلم دھریندر کو “میگاہٹ” “آرٹ پِیس” تصور کرنے والوں کے لئے یہ اطلاع شاکِنگ ہے کہ باکس آفس پر اربوں روپے سمیٹ لینے کی مشہوری کے حوالے سے بہت زیادہ مشہور کی جا رہی اس فلم کا تو کوئی بھی گانا “اوریجنل” نہیں نکلا۔ چرائے ہوئے گانوں کے ساتھ بنائی گئی اس فلم کی قلعی کچھ ہی دن میں کھل گئی ہے۔سوشل میڈیا پر اب یہ بتایا جا رہا ہے کہ دھریندر کا کوئی بھی گانا اوریجنل نہیں ہے ۔ سارے گانے پہلے بن چکی فلموں سے دھنوں سمیت چرائے گئے ہیں۔




