دھوکہ دہی اور فراڈ ،مجرمہ کو8سال قید،45لاکھ جرمانہ

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) عدالت نے دھوکہ دہی اور فراڈ کے مقدمہ میں ملوث مجرمہ کو 45لاکھ جرمانہ اور 8سال قید سخت بھگتنے کا حکم سنا دیا۔ استغاثہ کے مطابق ایف آئی اے فیصل آباد نے 17نومبر 2021ء کو مجرمہ مسز ارشد اقبال کے خلاف مقدمہ نمبری 427/2021 بجرم 409، 420، 468، 471 اور کرپشن سمیت دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج کر کے چالان فاضل عدالت کو بھجوایا تو فاضل جج نے دوران سماعت جرم ثابت ہونے پر مجرمہ کو 45لاکھ روپے جرمانہ جبکہ زیردفعہ 420ت پ میں 2سال قید’ جعلسازی 468 ت پ میں 4سال قید’ 471 ت پ میں 2سال قید کی سزا کا حکم سنا دیا جبکہ جرمانہ کی عدم ادائیگی پر مزید قید سخت بھگتنا ہو گی۔ ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ انصاف کی فتح ہے اور ان عناصر کیلئے ایک عبرت ہے جو سرکاری وعوامی مفادات کو دھوکہ دہی اور جعلسازی کے ذریعے نقصان پہنچاتے ہیں۔ ایف آئی اے کرپشن اور مالیاتی جرائم کے خلاف زیروٹالرنس پالیسی پر عمل پیرا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں