ڈیرہ اسماعیل خان (نامہ نگار) ڈیرہ اسماعیل خان میں دہشتگردوں نے کسٹم آفس اور پولیس پر حملہ کردیا جس کے نتیجے میںدواہلکار شہید ہوگئے۔ترجمان پولیس کے مطابق ڈی آئی خان میں یارک انٹرچینج کے قریب دہشتگردوں نے کسٹم آفس اور پولیس پر حملہ کیا۔پولیس ترجمان نے بتایا کہ حملے کے نتیجے میں کسٹم اہلکار اسرار خان اور پولیس اہلکار محمد بلال شہید ہوگئے جب کہ 2اہلکار زخمی بھی ہوئے جنہیں فوری طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔اس کے علاوہ دہشتگردوں نے کسٹم کی 2گاڑیوں کوبھی آگ لگادی اور مسافربسوں پرفائرنگ کی۔ترجمان کے مطابق پولیس نے جوابی کارروائی کی جس کے نتیجے میں دہشتگرد فرار ہوگئے ۔




