دہشتگردوں کا کسی بھی مذہب سے کوئی تعلق نہیں

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) مسلم لیگ ن کے رہنمابیرسٹر عمر احمد منے خان نے کہاہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سمیت تمام اشیا بہت سستی ہونے والی ہیں مسلم لیگ ن کے قائدمیاں نواز شریف سمیت حکومت کوعوامی مشکلات کا احساس ہے۔ وزیراعظم میاں شہباز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف عوام کو بنیادی سہولتوں کی فراہمی سمیت ہرسطح پر ریلیف دے رہے ہیں۔ ان کاکہناتھاکہ پاکستا ن اپنے منفرد جغرافیائی اور تزویراتی مقام کی وجہ سے دنیا میں خاص اہمیت رکھتا ہے۔ اسی اہمیت کے باعث ہمیں جہاں دوستوں کی حما یت حاصل ہے، وہیں ملک دشمن عناصر کی سازشوں کا بھی سامنا ہے تاہم ان ساشوں کو ناکام بنانے کیلئے قومی اتحاد ناگزیر ہے۔ انہوں نے کہاکہ دہشتگردوں کا کسی بھی مذہب سے کوئی تعلق نہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں