ساہیوال(بیوروچیف)صدر راہ حق ویلفیئر فائونڈیشن اور سینئر کالم نگار میاں بابر صغیر نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے ناسورکو ختم کرنے کیلئے پاک فوج کے جوانو ں کی قربانیاں کو قوم سلام پیش کرتی ہے دہشت گرد انسانیت مذہب کے دشمن ہیں انکا کسی بھی مذہب سے کوئی تعلق نہیں پاکستان میں ہونیوالی دہشت گردی کے پیچھے بھارت اور افغانستان کا ہاتھ ہے دنیا کو چاہئے کہ و ہ بھارت کی طرف سے دہشت گردوں کی پشت پناہی کو رکوانے کیلئے سفارتی سطح پر اپنا دبائو بڑھائے۔ انہوںنے کہاکہ دہشت گردی کے خاتمے کیلئے پوری قوم پاک فوج کیساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے۔رمضان المبارک میںدہشت گردی کے واقعات میں کوئی مسلمان ملوث نہیں ہوسکتا۔




