جڑانوالہ(نامہ نگار) جڑانوالہ تھانہ ستیانہ کی حدود میں دیرنیہ دشمنی پر مخالفین نے فائرنگ کر کے ایک شخص کو زخمی کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق جڑانوالہ تھانہ ستیانہ کی حدود چک نمبر 34گ ب میں دیرینہ دشمنی پر مخالفین نے فائرنگ کرکے ایک شخص اشفاق ولد بلال کو زخمی کر دیا اور فرار ہو گئے اطلاع پر ریسکیو ٹیم جائے وقوعہ پر پہنچ کر زخمی ہونیوالے شخص کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی اور ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کیا جہاں سے ڈاکٹرز نے اسے فیصل آباد ریفر کر دیا ہے جہاں اس کا علاج معالجہ جاری ہے تاہم پولیس تھانہ ستیانہ مصروف کارروائی ہے۔




