دیوالیہ پن سے بچنے کیلئے ٹیکس کا دائرہ بڑھانے کی ضرورت ہے

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) مسلم لیگ ن کے رہنما اوراین اے 101 سے سابق ٹکٹ ہولڈر میاں عرفان منان نے وفاقی بجٹ کوحقیقت پسندانہ اورمعاشی بحالی کا تسلسل قراردیتے ہوئے کہاہے کہ مقامی اور بین الاقوامی حالات کے باوجود عوام کو ہرسطح ریلیف دیاگیاہے عام لوگوں پرکسی قسم کابوجھ نہیں ڈالاگیاسرکاری ملازمین مزدورطبقہ کی تنخواہوں اور پینشن میں اضافہ کیاگیاہے- انہوں نے کہاکہ چھوٹے تاجروں کے لئے فکسڈ ٹیکس اوردیگرٹیکسزمیں کمی بھی کی گئی ہے-فائلرکے لئے جائدادکی خریداروفروخت پر ودہولڈنگ ٹیکس میں کمی کی گئی ہے-ان کا کہنا تھا کہ قرضوں کی واپسی اوردیوالیہ پن سے بچنے کیلئے ٹیکس کادائرہ وسیع کرنے کی بھی ضرورت ہے-انہوں نے کہا کہ وزیراعظم میاں شہباز شریف نے بجٹ سے قبل تاجروں کے ساتھ میٹنگ کرکے ان سے رائے بھی لی اورانہیں اعتماد میں بھی لیا-انہوں نے توقع کی کہ پنجاب کابجٹ ٹیکس فری ہوگااورعوامی مشکلات کم کی جائیں گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں