ذوالفقار علی بھٹو نے پاکستانی سیاست کو نیا رُخ دیا

ساہیانوالہ(نامہ نگار) چک جھمرہ پی پی 98 میں پاکستان پیپلز پارٹی سیکرٹریٹ میں سابق وزیر اعظم اور پاکستان پیپلز پارٹی کے بانی ذوالفقار علی بھٹو کی گزشتہ روز 97ویں سالگرہ منائی گئی، اس موقع پر ٹکٹ ہولڈر پی پی 98رانا فراز،تحصیل صدر پاکستان پیپلز پارٹی علی نواز باجوہ،عارف علی سکھاں،رانا مطیب،کاشف بٹ و دیگر نے ذوالفقار علی بھٹو کی سالگرہ کا کیک کاٹا رہنما پاکستان پیپلز پارٹی رانا فراز انیس نے حاضرین سے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ ذوالفقار علی بھٹو 5جنوری 1928کو لاڑکانہ میں پیدا ہوئے انہوں نے 1967میں پاکستان پیپلز پارٹی کی بنیاد رکھی وہ 1971سے 1973تک پاکستان کے صدر اور 1973سے 1977تک پاکستان کے وزیر اعظم رہے سندھ کے علاقے لاڑکانہ میں پیدا ہونے والے ذوالفقار علی بھٹو نے پاکستانی سیاست کو نیا رخ دیا بھٹو کی شعلہ بیانی نے لوگوں کے دل جیت لئے ذوالفقار علی بھٹو 1973میں پاکستان کے پہلے منتخب وزیراعظم بنے انکی مقبولیت نے مسلم ممالک کے سربراہوں کو متوجہ کیا پاکستان کے لئے آئین اور ایٹمی پروگرام کا سہرا بھی ذوالفقار علی بھٹو کے ہی سر جاتا ہے رانا فراز انیس نے مزید کہا کہ پی پی 98کے عوام آئندہ انتخابات میں پاکستان پیپلز پارٹی کو ووٹ اور سپورٹ کریں گئے تاکہ ملک سیاسی و معاشی عدم استحکام سے باہر نکل کر بھٹو شہید کے بتائے ہوئے راستے پر چل کر حقیقتی ترقی کی جانب گامزن ہوسکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں