فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) بریگیڈئیر منظور حسین عاطف ہاکی اکیڈمی فیصل آباد کے بانی چیئرمین اولمپیئن رائو سلیم ناظم مرحوم کے ایصالِ ثواب کے لئے ایم ایچ عاطف ہاکی اکیڈمی کے زیرِ انتظام ہاکی سٹیڈیم فیصل آباد میں قرآن خوانی کا اہتمام کیا گیا۔ قرآن خوانی میں فیصل آباد سے تعلق رکھنے والے نیشنل انٹرنیشنل کھلاڑیوں نے شرکت کی اور مرحوم کی مغفرت کے لئے خصوصی دعا کی۔اس موقع پر شیخو پورہ سے مبشر چوہدری نے اپنے ساتھیوں کے ساتھ خصوصی شرکت کی۔ رائو سلیم ناظم مرحوم کے صاحبزادے رائو صنان احمد، ناصر دلشاد سندھو۔ رانا عبدالشکور خان، شاہد حسین انٹرنیشنل ، قمر اکرام گجر ، ملک شفقت اولمپیئن ، طاری شاہ، کاشف کامران’ میاں عامر سبحانی، اعجاز علی، عامر مسعود ساہی، ملک شہزاد انٹرنیشنل ، غلام مرتضی انٹرنیشنل ، بابر گجر، رانا محمد ارشاد، اصغر علی جعفری، صدیم احمد، الماس صدیقی بھی شریک ہوئے اور مرحوم کی بلندی درجات کے لئے دعا کی۔اس موقع پر بریگیڈئیر منظور حسین عاطف مرحوم ، نوید عالم اولمپیئن مرحوم ، منصور احمد اولمپیئن مرحوم ، استاد اسلم روڈا مرحوم ، میاں زاہد مرحوم ، قیصر اقبال مرحوم ، رانا عاطف مرحوم کی مغفرت کے لئے خصوصی طور پر دعائے مغفرت کی گئی۔ جنرل سیکرٹری سیکرٹری ایم ایچ عاطف ہاکی اکیڈمی محمد یامین بھٹی نے تمام مہمانوں کی آمد کا شکریہ ادا کیا ۔




