کابل (سپورٹس نیوز) افغانستان ٹی ٹوئنٹی کپتان راشد خان کا کہنا ہے کہ افغانستان کی گلیوں میں نہیں پھر سکتا، عام کار میں سفر نہیں کر سکتا، بلٹ پروف گاڑی رکھنا میری مجبوری ہے۔افغانستان ٹی ٹوئنٹی کپتان راشد خان سے سابق کرکٹر کیون پیٹرسن نے گفتگو کی جس میں انہوں نے راشد کی روز مرہ زندگی کے بارے میں سوالات کیے۔رپورٹس کے مطابق افغان کھلاڑی نے بلٹ پروف گاڑی رکھنے کے حوالے سے بتایا کہ کوئی پتہ نہیں ہوتا کہ کب کچھ بھی ہوجائے۔انہوں نے کہا کہ افغانستان میں بہت سارے لوگ بلٹ پروف گاڑیاں استعمال کرتے ہیں، ہمارے ہاں بلٹ پروف گاڑی رکھنا عام سی بات ہے۔گفتگو کے دوران راشد خان کی باتیں سن کر سابق کرکٹر کیون پیٹرسن حیران ہوگئے۔واضح رہے کہ افغان اسپنر کی چند دن قبل دوسری شادی کا انکشاف ہوا تھا، نیدرلینڈز میں چیئریٹی فانڈیشن کے افتتاح کے موقع پر افغان اسپنر ایک خاتون کے ساتھ نظر آئے تھے۔




