راشد خان نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کرکٹ میں تاریخ رقم کردی

شارجہ (سپورٹس نیوز)افغانستان کے مایہ ناز لیگ اسپنر راشد خان نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کرکٹ میں ایک اور بڑا اعزاز اپنے نام کرلیا۔تفصیلات کے مطابق راشد خان ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کرکٹ میں 200 وکٹیں حاصل کرنے والے دنیا کے پہلے بولر بن گئے ہیں۔انہوں نے یہ تاریخی سنگ میل جمعرات کو شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں زمبابوے کے خلاف دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ کے دوران حاصل کیا۔راشد خان نے زمبابوے کے اوپنر تادیواناشے مارومانی کو آٹ کرکے اپنی 200ویں وکٹ مکمل کی۔ یہ ان کا 120واں ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ تھا۔رپورٹ کے مطابق راشد خان نے 2015 میں زمبابوے ہی کے خلاف اپنے انٹرنیشنل کیریئر کا آغاز کیا تھا اور 11 سال بعد اسی ٹیم کے خلاف تاریخ رقم کی۔ٹی 20 انٹرنیشنل میں انگلینڈ کے عادل رشید 171 وکٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں ۔جبک۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں