HBLپی ایس ایل سیزن کیلئے ورکشاپ کا انعقاد

لاہور (سپورٹس ڈیسک)ایچ بی ایل پی ایس ایل سیزن 12 کی تیاریوں کے سلسلے میں آپریشنز ورکشاپ کا انعقاد کیاگیا ،ورکشاپ میں ایچ بی ایل پی ایس ایل کے فریم ورک کو حتمی شکل دی گئی،تمام فرنچائزز نے پیش کیے جانے والے ریٹینشنز قوانین، پلیئر آکشن کی شرائط اور ٹیموں کے سکواڈز سائز پر مکمل اتفاق کیا،ریٹینشنز کی آخری تاریخ13جنوری مقرر کر دی گئی،ریٹینشنز کی تاریخ نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ کے شیڈول کو مدنظر رکھتے ہوئے مقرر کی گئی۔ اعلامیہ کے مطابق مقامی کھلاڑی نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ میں پرفارم کر کے فرنچائزز کا اعتماد جیت سکتے ہیں،تمام فرنچائزز نے پلیئر آکشن کے قوانین کا سطری جائزہ لیا ۔اور متفقہ طور پر منظور کیا،آپریشنز ورکشاپ کی قیادت سی ای او پی ایس ایل سلمان نصیر نے کی،ورکشاپ میں ہر فرنچائز کی سیلری کیپ پر بھی فیصلہ کیا گیا،ہر فرنچائز زیادہ سے زیادہ سات کھلاڑی ریٹین کر سکتی ہے،مکمل سات کھلاڑی ریٹین کرنے کا آپشن استعمال کرنے والی فرنچائزکو پچھلے آکشن کا اپنا سب سے مہنگا کھلاڑی لازمی ریلیز کرنا ہوگا،ہر فرنچائز کی سیلری کیپ 45 کروڑ پاکستانی روپے یا تقریبا ایک اعشاریہ چھ ملین امریکی ڈالر مقرر کی گئی ہے،اگر کوئی فرنچائز کسی کھلاڑی کو ڈائریکٹ سائن کرتی ہے، گزشتہ سیزن کی ڈائریکٹ سائننگ کو برقرار رکھتی ہے، یا یہ دونوں کام کرتی ہے، تو اس کی سیلری کیپ بڑھ کر 50.5 کروڑ پاکستانی روپے ہو جائے گی،پلیئر آکشن میں ہر فرنچائز کو کم از کم ساڑھے 36 کروڑ پاکستانی روپے خرچ کرنا لازمی ہوں گے،ڈائریکٹ سائننگ کا عمل 23 نومبر تک جاری رہے گا،ہر فرنچائز ڈائریکٹ سائننگ میں صرف وہی غیر ملکی کھلاڑی سائن کر سکتی ہے جنہوں نے پچھلے دو پی ایس ایل سیزنز میں شرکت نہ کی ہو۔ سلمان نصیر نے کہاکہ آج کا دن نہ صرف اس لیے اہم تھا کہ کن چیزوں پر اتفاق ہو، بلکہ اس لیے بھی کہ یہ اتفاق رائے کس انداز میں قائم ہوا ۔ سی ای او پی ایس ایل سلمان نصیر نے کہاکہ تمام فرنچائزز نے ورکشاپ میں مکمل تعاون کیا ۔ انہوںنے کہاکہ ورکشاپ میں نیلامی کے اصولوں کا ایک ایک نکتہ زیرِ بحث لایا گیا ۔ سلمان نصیر نے کہاکہ آخر میں تمام آٹھ ٹیموں کی جانب سے متفقہ منظوری حاصل ہوئی ،کھلاڑیوں کو ریٹین کرنے کی آخری تاریخ کو نیشنل ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کے دوران رکھا گیا ہے ۔ سلمان نصیر نے کہاکہ مقصد یہ ہے کہ ڈومیسٹک کرکٹ میں اچھی کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں کو موقع مل سکے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں