راشد لطیف نے شاداب کی ٹی ٹوئنٹی سکواڈ میں واپسی پر سوالات اٹھا دیئے

لاہور (سپورٹس نیوز) سری لنکا کے خلاف ٹی ٹونٹی سیریز کے لیے قومی اسکواڈ کے اعلان کے بعد شاداب خان کی واپسی پر بحث شروع ہو گئی ہے۔ تجربہ کار بولنگ آل رائونڈر شاداب خان کو کندھے کی سرجری کے بعد دوبارہ ٹی ٹونٹی اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے، جبکہ وہ اس وقت بگ بیش لیگ میں بھی عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔اسکواڈ میں وکٹ کیپر بلے باز خواجہ نافع کو پہلی بار ٹی ٹونٹی ٹیم میں شامل کیا گیا ہے، جبکہ سلمان علی آغا کو ٹیم کی قیادت سونپی گئی ہے۔ تاہم چند نوجوان کھلاڑیوں کو اسکواڈ میں جگہ نہ ملنے پر سوالات اٹھائے جا رہے ہیں۔سابق کپتان راشد لطیف نے شاداب خان کی واپسی پر سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ شاداب کو تو شامل کر لیا گیا، مگر ڈومیسٹک کرکٹ میں شاندار کارکردگی دکھانے والے سفیان مقیم اور معاذ صداقت کو نظر انداز کر دیا گیا۔شاداب خان کی شمولیت سوشل میڈیا پر بھی موضوعِ بحث بنی ہوئی ہے واضح رہے کہ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان تین ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچز 7، 9 اور 11 جنوری کو کھیلے جائینگے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں