فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) رشتہ سے انکار پر منگیتر اور ہمایوں نگر سے3دوستوں کو اغوا کر لیا گیا، پولیس نے کارروائی عمل میں لاتے ہوئے مضروبان کی بازیابی کیلئے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے، تفصیل کے مطابق سمندری کے علاقہ شوکت آباد کے رہائشی قمر نے بتایا کہ 3ماہ قبل اس نے اپنی بیٹی (ب) کا رشتہ تاندلیانوالہ کے ابو بکر سے طے کروایابعد ازاں معلوم ہوا کہ لڑکا کام وغیرہ نہ کرتا ہے جس پر ابوبکر کے والدین کو کہا کہ جب تک کام نہیں کرتا رشتہ نہیں کرونگا جس پر ملزم ابو بکر مشتعل ہو گیا اور ان کو رشتہ سے انکار کرنے پر دھمکیاں دیں گزشتہ دنوں ملزم ابو بکر وغیرہ نے بازار جاتے ہوئے لڑکی کو اغوا کر لیا۔ جبکہ تھانہ صدر پولیس کو درخواست گزارتے ہوئے ہمایوں نگر کے منظور نے بتایا کہ گذشتہ دنوں اس کا بیٹا سبحان منظور اپنے دوستوں ضیاء ولد مظہر اور فرحان بلال ولد نصیر کے ہمراہ گھروں سے گئے واپس نہ آئے، لواحقین ان کو جگہ جگہ تلاش کرتے رہے اور ان کے فونز بھی بندتھے جس پر تھانہ صدر کو اطلاع کی تو پولیس نے کارروائی عمل میں لاتے ہوئے مغویان کی بازیابی کیلئے تلاش شروع کر دی۔




