فیصل آباد(وقائع نگار خصوصی)تھانہ کھرڑیانوالہ کے نواحی گائوں 106ر ب چوہدری والا میں رشتہ نہ دینے پر دلہن کے کزن نے نکاح کے بعد دلہا کو گولیاں مار دیں۔ملزمان موقع سے فرار’ دو’لہا میاں زخمی حالت میں ہسپتال منتقل’ تفصیلات کے مطابق اسلم نے بتایا کہ وہ اپنے بیٹے سیف اللہ کی بارات لے کر چک نمبر106ر ب چوہدری والا میں اشفاق احمد کے گھر آیا۔ اشفاق احمد کی بیٹی سے اس کے بیٹے سیف اللہ کا نکاح ہوا جس کے بعد اس کا بیٹا سیف اللہ اپنے دوستوں کے ہمراہ گائوں میں چہل قدمی کر رہا تھا کہ ملزمان سانول وغیرہ آ گئے جنہوں نے اس کے بیٹے سیف اللہ کو گولیاں مار کر لہولہان کر دیا۔ اسلم کے مطابق ملزمان اس کی بہو کے تایا زاد بھائی ہیں۔ ان میں ملزم سانول میری بہو کے ساتھ شادی کرنا چا ہتا تھا مگر میرے سمدھی اشفاق احمدنے رشتہ دینے سے انکار کردیا’ اسی رنجش کی بناء پر سانول وغیرہ نے اس کے بیٹے کو گولیاںمار دیں۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔




