رمضان المبارک قرب الٰہی اور بخشش کا مہینہ ہے

ساہیوال(بیوروچیف)ساہیوال کی پہچا ن ساہیوال کی شان ، ایدھی آف ساہیوال ،چیئر مین راہ حق ویلفیئر فائونڈیشن اور حلقہ پی پی 198 کے امیدوار چوہدری صغیر انجم نے کہاہے کہ رمضان المبارک صبر کا مہینہ اور صبر کا صلہ اللہ رب ا لعزت کے ہاں جنت ہے۔ رمضان المبارک قربِ الٰہی اور گنا ہوں سے بخش کا مہینہ ہے۔ رمضان وہ مہینہ ہے جس میں اللہ تعالیٰ مومن کا رزق بڑھا دیتا ہے۔ روزہ گناہو ں کیلئے او ر نفسانی خواہشات کی تکمیل سے نجات کیلئے ایک مضبوط ڈھال ہے ۔ روزہ بندے کو اپنے رب سے جوڑتا ہے اور اس سے وفاداری اور صرف اس کی اطاعت کے جذبے پر دل و دماغ کو قانع اور مستحکم کرتا ہے۔انہوں نے کہا رمضان المبارک کا تقویٰ اور قرآن سے گہرا تعلق ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں