جڑانوالہ(نامہ نگار) ریٹیلرز نے معذور شخص کا انگوٹھا لگوا کر بائیو میٹرک نہ ہونے کا جھانسہ دیکر مبینہ طور پر خود ہی رمضان نگہبان پیکج کے 10ہزار روپے ہڑپ کر لئے،شہری کو 26گھنٹے بعد رقم نکلوانے کا مسیج آنے پر شہری حیران ہو گیا،متاثرہ شہری کا وزیر اعلیٰ پنجاب،کمشنر،ڈپٹی کمشنر فیصل آباد اور اسسٹنٹ کمشنر جڑانوالہ سے نوٹس لینے کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق جڑانوالہ کے نواحی گائوں چک نمبر 235گ ب کے رہائشی ایک ہاتھ سے معذور شخص ریاست علی نے اپنے ویڈیو بیان میں کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی جانب سے رمضان نگہبان پیکج کے تحت اسے 10ہزار روپے کا پے آرڈرز جاری ہوا جسے کیش کروانے کیلئے جڑانوالہ نیا بازار میں واقع محمود کیمیکل والے ریٹیلرز شاپ پر گیا جہاں دکاندار نے بائیو میٹرک تصدیق کیلئے انگوٹھا لگوا کر ٹرخا دیا کہ آپ کی بائیو میٹرک تصدیق نہ ہوئی ہے۔ متاثرہ شہری کا کہنا ہے کہ 26گھنٹے گزرنے کے بعد اسے موبائل فون پر رقم نکلوانے کا مسیج آ گیا جس پر شہری کا کہنا ہے کہ ریٹیلرز نے جعلسازی دھوکہ اور فراڈ کے تحت اس کے پے آرڈرز کی رقم مبینہ طور پر خود ہی ہڑپ کرکے سراسر زیادتی کی ہے۔ لہٰذا وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف، کمشنر،ڈپٹی کمشنر فیصل آباد اور اسسٹنٹ کمشنر جڑانوالہ رنگزیب ازخود نوٹس لیکر مذکورہ ریٹیلرز کیخلاف کارروائی عمل میں لا کر اسکے مقدمہ درج کریں اور اس سے ڈیوائس واپس لیں۔




