کراچی (بیوروچیف) سوئی سدرن گیس کمپنی نے ماہ رمضان المبارک کے دوران گیس کا شیڈول جاری کر دیا ہے’ کراچی سے سوئی سدرن کے ذرائع کے مطابق صبح 3 بجے تا رات ساڑھے 10 بجے تک گیس سپلائی بحال رہے گی۔ سوئی سدرن ذرائع کے مطابق رمضان میں سحری تا افطار گیس سپلائی وقفے کے بغیر جاری رہے گی۔




