صفدرآباد(نامہ نگار)رواں سال گرمیوں کی تعطیلات کم کی جائیں،سکولوں کے اوقات کار صبح 7 بجے سے11 بجے تک مقرر کئے جائیں حکومت سے شہریوں اور بچوں کے والدین کا مطالبہ۔پنجاب یا سارے ملک میں یکساں تعطیلا ت دینا مناسب نہیںبلکہ جہاں گرمی کی شدت زیادہ ہو صرف انہی علاقوں میں سکول بند کئے جائیں۔ نمائندہ ڈیلی بزنس رپورٹ سے ملاقات میں والدین نے کہا کہ گزشتہ تعلیمی سال میںصرف 109 دن پڑھائی ہوئی جبکہ256 دن سکولوں میں پڑھائی نہیں ہوئی۔گرمیوں کی تعطیلات کو کم کیا جائے تا کہ طلبہ کے شدید تعلیمی نقصان کی تلافی ممکن ہو سکولوں میں اتنی کم پڑھائی ہونے سے طلبہ کا سیکھنے کا عمل متاثر ہوا ہے،طلبہ کو شدید گرمی سے بچانے کیلئے سکول 7 بجے صبح کھولے جائیں اور11 بجے بند کر دیئے جائیں۔




