لاہور( بیورو چیف)رواں سال ملک بھر میں اب تک خسرہ سے اموات کی تعداد 102 ہوگئی۔سندھ میں رواں سال خسرہ کے باعث 53بچوں کی اموات رپورٹ ہوئی،سندھ میں خسرہ کے 7ہزار 105مشتبہ کیسز رپورٹ ہوئے جن میں سے 2ہزار 280کیسز کی لیبارٹری سے تصدیق ہو چکی ہے۔ملک بھرمیں رواں سال خسرہ کے 29ہزار 66مشتبہ کیسز سامنے آئے، 8 ہزار 309 کیسز لیبارٹری ٹیسٹ کے بعد تصدیق شدہ قرار دئیے گئے۔




