رواں سال کے آخر تک ریونیو ٹارگٹس پورا کیا جائے

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) ڈائریکٹر جنر ل ایف ڈی اے محمد آصف چوہدری نے نادھندگان سے واجبات کی 100فیصد وصولی کا حکم دیا ہے اور ہدایت کی ہے کہ رواں مالی سال کے آخر تک ریونیو ٹارگٹس کو پورا کیاجائے۔ انہوں نے یہ حکم ایک اجلاس میں ریکوری مہم کی پیش رفت کا جائزہ لیتے ہوئے جاری کیا جس میں ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل قیصر عباس رند، چیف انجینئر مہرایوب، ڈائریکٹر آئی ٹی یاسر اعجاز چٹھہ، ڈائریکٹر اسٹیٹ مینجمنٹ جنید حسن منج، سہیل مقصود پنوں، ڈائریکٹر ٹائون پلاننگ اسما محسن، ڈپٹی ڈائریکٹرز فنانس حمیرا اشرف، فیصل طارق بٹ و دیگر افسران موجود تھے۔ ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے نے مختلف مدات میں اب تک کی وصولیوں اور بقایاجات کا جائزہ لیا اور ہدایت کی کہ دیرینہ نادھندگان سے واجبات کی وصولی میں کوئی رعایت نہیں ہونی چاہیئے اور کمرشلائزیشن فیسوں، غیرقانونی ڈویلپمنٹ اور ناجائز تعمیرات پر عائد جرمانوں، جائیدادوں کے ٹھیکہ /کرایہ جات اور دیگر نوعیت کے بقایاجات ادا نہ کرنیوالوں کے خلاف ضابطہ کے تحت قانونی کارروائی عمل میں لائیں اس ضمن میں جائیدادوں کو سربمہرکرنے سے بھی گریز نہ کریں۔ انہوں نے کہا کہ ایف ڈی اے سٹی کے نادھندہ الاٹیز کو بقایا اقساط اور ڈویلپمنٹ چارجز جمع کرانے کا آخری نوٹس جاری کریں اور عدم ادائیگی پر پلاٹ منسوخ کرنے کیلئے محکمانہ کارروائی کی جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں