روس پاکستان کے زرعی شعبہ میں مدد کیلئے تیار ہے

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)رشین فیڈریشن پاکستان کیساتھ دو طرفہ تجارت کو بڑھانے کیلئے ہر ممکن تعاون کریگی۔ یہ بات رشین فیڈریشن کے ٹریڈ ریپریزینٹیٹومسٹر ڈینس نیوزو روف نے فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں تاجر برادری سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ عالمی معیشت میں غیر یقینی صورتحا ل کے باوجود روس پاکستان اقتصادی اور تجارتی تعلقات میں مستحکم ترقی کے بہترین مواقع موجود ہیں۔ انہوں نے تجارت، اقتصادی، سائنسی اور تکنیکی تعاون (IGC) پر روس پاکستان بین الحکومتی کمیشن کے 10ویں اجلاس کا حوالہ دیا ۔اور کہا کہ آئی جی سی کے موقع پر رشین پاکستان بزنس فورم کا بھی اہتمام کیا گیا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں