رونالڈو کاریٹائرمنٹ کا عندیہ

لزبن (سپورٹس نیوز) پرتگال کے فٹ بال اسٹار کرسٹیانو رونالڈو نے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ رواں سال غالبا ان کے پیشہ ورانہ فٹ بال کیریئر کا آخری سال ہوگا۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے41سالہ کرسٹیانو رونالڈو کا کہنا تھا کہ 25 سالہ کیریئر کی بے شمار قربانیوں کے بعد اب وہ اور ان کی اہلیہ اپنی محنت سے حاصل کردہ کامیابیوں کا لطف اٹھانا چاہتے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ فٹبال کے بعد کا مستقبل بالکل واضح ہے، چونکہ کھیل سے علیحدگی کے بعد ایک بڑا خلا پیدا ہو جائے گا، اس لیے وہ سیاحت اور پیڈل کھیل جیسی مختلف سرگرمیوں سے اپنے وقت کو مصروف رکھیں گے۔کلب اور قومی ٹیم کی جانب سے 950 سے زیادہ گولز اسکور کرنے والے عظیم فٹ بالر کے مطابق وہ کھیل کو ایک شاندار یادگار چھوڑ کر خیرباد کہنا چاہتے ہیں۔کرسٹیانو رونالڈو کا شمار دنیا کے عظیم ترین اور کامیاب ترین فٹ بالرز میں ہوتا ہے، جنہوں نے اپنے 25 سالہ کیریئر کے دوران مانچسٹر یونائیٹڈ، ریئل میڈرڈ، یووینٹس اور النصر جیسے نامور کلبز کی نمائندگی کرتے ہوئے بے شمار عالمی اعزازات جیتے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں