رونالڈو کھیلوں کی دنیا سے نکل کر فلمی دنیا میں قدم رکھنے کو تیار

لندن (سپورٹس نیوز) عالمی شہرت یافتہ پرتگالی اسٹار فٹ بالر کرسٹیانو رونالڈو کھیلوں کی دنیا سے نکل کر فلمی دنیا میں قدم رکھنے کو تیار ہیں۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق رونالڈو جلد ہی 1 ہزار گولز کا ہدف حاصل کرنے کے قریب ہیں۔ یہ سنگِ میل عبور کرکے وہ فٹبال کی تاریخ میں واحد فٹبالر بن جائیں گے جس کے پاس یہ اعزاز ہوگا۔40 سالہ رونالڈو نے سعودی کلب کے ساتھ اپنے معاہدے میں توسیع کر لی ہے، جس کے تحت وہ 2027 تک فٹبال کھیلتے رہیں گے۔ورلڈ کپ جیتنے والے سابق آرسنل اسٹار ایمانوئل پیٹی نے اپنے ایک انٹرویو میں عندیہ دیا کہ ممکنہ طور پر رونالڈو بڑی اسکرین پر جلوہ گر ہوسکتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ کرسٹیانو رونالڈو ایک بڑے فلمی اسٹار بن سکتے ہیں۔ حیرت کی بات یہ ہے کہ ہم فلموں میں مزید کھلاڑی کیوں نہیں دیکھتے۔ ہم ریپرز، انفلوئنسرز اور کئی معروف شخصیات کو فلموں میں کام کرتا دیکھتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں