روہت شرما ٹیم بس سے اترتے ہوئے پھسل کر گر پڑے

ممبئی (سپورٹس نیوز) بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان روہت شرما کو ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلے ون ڈے میچ کے بعد ہوٹل واپسی کے دوران اس وقت مشکل صورتحال کا سامنا کرنا پڑا جب وہ ٹیم بس سے اترتے ہوئے اچانک پھسل گئے۔ بھارتی ٹیم کے کھلاڑی اور سپورٹ اسٹاف اسٹیڈیم سے واپسی پر ہوٹل میں داخل ہو رہے تھے کہ روہت شرما بس کی سیڑھیوں سے اترتے ہوئے اپنا توازن برقرار نہ رکھ سکے اور پھسل کر گر گئے۔واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوگئی جس کے بعد بھارتی کرکٹ مداحوں نے روہت شرما کی خیریت کے حوالے سے تشویش کا اظہار کیا۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سیکیورٹی اہلکار فوری طور پر روہت شرما کی مدد کے لیے آگے بڑھے اور انہیں اٹھنے میں معاونت فراہم کی۔ سوشل میڈیا پر ایک صارف نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلے ون ڈے میں کامیابی کے بعد ہوٹل واپسی کے دوران روہت شرما ٹیم بس کی سیڑھیوں سے بری طرح پھسل گئے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں