روہت شرما کی لگژری گاڑی کی قیمت جان کر مداح حیران

ممبئی (سپورٹس نیوز) بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما کی نئی لگژری کار کی قیمت اور منفرد نمبر پلیٹ کی کہانی نے ان کے مداحوں کو حیران کردیا۔رپورٹس کے مطابق بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما نے حال ہی میں ممبئی میں سرخ رنگ کی لیمبورگینی یورس ایس ای خریدی ہے ‘4کروڑ 57 لاکھ روپے (ایکس شو روم) بتائی جارہی ہے۔بھارتی کپتان کی نئی کار کی نمبر پلیٹ 3015 نے شائقین کی توجہ حاصل کرلی ہے، یہ نمبر ان کے بچوں کی سالگرہ کی تاریخوں سے منسلک ہے، 30 بیٹی سامائرا کی سالگرہ 30 دسمبر، جبکہ 15 بیٹے اہان کی سالگرہ 15 نومبر کی نمائندگی کرتا ہے۔حیرت کی بات یہ ہے کہ 30 اور 15 کو جمع کرنے پر 45 بنتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں