بنوں (نامہ نگار) رکن خیبرپختونخوا اسمبلی ملک راحت بنوں میں پیسکو کے 132کے وی کے گرڈ اسٹیشن میں گھس گئے اور زبردستی تمام فیڈرز آن کرا دیے۔ترجمان پیسکو کے مطابق زبردستی فیڈرز آن کرانے سے سسٹم اوورلوڈ ہوگیا، بنوں گرڈ اسٹیشن سے بجلی کی سپلائی معطل ہوگئی۔پیسکو کے ترجمان کا کہنا ہے کہ سپلائی معطل ہونے سے بنوں کے بیشتر علاقے تاریکی میں ڈوب گئے، ملک راحت کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی جبکہ پیسکو چیف کی ہدایت پر عملے نے گرڈ اسٹیشن پر مرمتی کام شروع کر دیا ہے۔




