کراچی(این این آئی)رئیل اسٹیٹ سیکٹر سے وابستہ اسٹیک ہولڈرز نے فنانس بل 2026-27 میں حکومت کی جانب سے جائیداد سے متعلق معاشی سرگرمیوں کو فروغ دینے کیلئے متعارف کردہ پراپرٹی لین دین پر ودہولڈنگ ٹیکس میں کمی، وزیرِ اعظم اپنا گھر اسکیم کے لیے خطیر فنڈز کی فراہمی اور پائیدار شہری ترقی کے پروگرام کے آغاز جیسے اقدامات کا خیرمقدم کیا ہے۔ اپنے بیان میں ایسوسی ایشن آف بلڈرز اینڈ ڈیولپرز (آباد)کے چیئرمین حسن بخشی نے کہا ہے کہ حکومت نے بجٹ میں جو اقدامات اٹھائے ہیں وہ ناکافی ہیں مگر ٹیکس میں ریلیف اور ہاسنگ سبسڈیز تعمیراتی شعبے میں معاشی سرگرمیوں کو تیز کریں گی اور مجموعی اقتصادی ترقی میں معاون ثابت ہوں گی۔




