ریلوے ٹریک کراس کرنیوالے موٹر سائیکل سواروں کو ٹرین کی ٹکر،1جاں بحق،دوسرازخمی

چنیوٹ(نامہ نگار)ریلوے ٹریک کراس کرتے ہوئے موٹرسائیکل سوار ٹرین سے ٹکرا گیا،موٹرسائیکل موقع پر جاں بحق جبکہ دوسرا شخص زخمی ریسکیو1122 کے مطابق چک بہادر روڈ ریلوے ٹریک کراس کرتے ٹرین اور موٹر سائیکل کو حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں حادثے کے نتیجے میں موٹر سائیکل پر سوار ذوالفقار ولد لطیف 55سال سکنہ خان کا ڈوگرا ں موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا جبکہ نذیر ولد فتح دین بعمر 65سال زخمی ہوگیا حادثہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو1122اہلکار موقع پر پہنچ گئے اور زخمی کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی جبکہ جاں بحق شخص کی ڈیڈ باڈی کو ریسکیو کفن میں لپیٹ کر پولیس کے حوالے کردیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں