ریلوے پریم یونین کے وفد کی سی ای او ریلوے سے ملاقات میں مطالبات پیش

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) ریلوے پریم یونین کے صدر شیخ محمد انور کی وفد کے ہمراہ سی ای او ریلوے حفیظ اللہ خان سے ملاقات۔ وفد میں سیکرٹری جنرل خیر محمدتونیو، عبدالقیوم اعوان، خالد محمود چوہدری، جنید خرم، عاطف رزاق، یاسر علی، ڈویژنل صدور ڈاکٹر اشتیاق عرفان، شیخ فیاض احمد شہزاد، رانا محمد شریف، معین الدین، اختر علی عباسی، محمد انور خان، محمد ناصر خان، ڈویژنل سیکرٹریز قدرت اللہ بڑیچ، محمد ارشاد، خضر حیات بیگ، محمد اکرم گجر، ملک محمد جمیل، خضرحیات، فرید وارثی اور دیگر موجود تھے۔ شیخ محمد انور نے سی ای او رریلوے حفیظ اللہ خان کو ریلوے ملازمین کی تنخواہوں میں تاخیر کو فوری طور پر ختم کرنے،2019سے ٹی اے کی عدم ادائیگی، گینگ مین سٹاف کو اوور ٹائم اور ٹیکنیکل الانس کی ادائیگی، گینگ مین، شیڈ سٹاف اور کیرج سٹاف کی اپ گریڈیشن، پاکستان ریلوے میں فوری طور پر خالی پوسٹوں پر ہیڈ ٹی ایکس آر کی پروموشن کرکے پوسٹنگ کرنے، شیڈسٹاف اور کیرج سٹاف کیٹی اے کو تنخواہوں کے ساتھ ادا کرنے، ٹیکنیکل سٹاف کو ٹیکنیکل الانس 2022کے پے سکیل کے مطابق ادا کرنے، سب انجینئر کو دوسرے سرکاری محکموں کی طرح محکمہ ریلوے میں بھی سکیل نمبر11سے سکیل نمبر14دینے، شیڈمعاون، سیمی سکلڈ اور سکلڈ ملاز مین کی اسسٹنٹ ڈرائیور کی ڈیپارٹمنٹل پروموشن سابقہ طریقہ کار کے مطابق (میٹرک سائنس اور پانچ سالہ تجربہ)کے مطابق کرنے اور فوری طور پر ریلوے اوپن لائن میں ریفرنڈم کروانے، ریٹائر ملازمین اور بیواں کے واجبات کی عدم ادائیگی، ٹی ایل اے اور انویلڈ ملازمین کی مستقلی، آٹ سورسنگ کے نام پر ٹھیکے داروں کو نواز نے، خالی پوسٹوں کو ختم کرنے کی بجائے نئی بھرتی کرنے، آٹ سوس کے نام پر کیرج کلینرز کا معاشی قتل، پانچ فیصد کٹوتی کو ختم کرنے اور ماضی کی کٹوتیوں کا فرانزک آڈٹ سمیت دیگر مطالبات پیش کیے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں